۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ خاتون ٹیچر نے مسلم بچے کو کلاس میں دوسرے بچوں سے تھپڑ مروایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر نے یو کے جی کی مسلمان بچے کو اس کے ساتھیوں سے تھپڑ مروایا۔

خاتون ٹیچر ترپتی تیاگی نے کہا کہ مسلم بچوں کی مائیں پڑھائی پر توجہ نہیں دیتی ہیں جس سے بچے تباہ ہو جاتے ہیں۔

اس بچے کا قصور صرف یہ تھا کہ اس نے 5 کا پہاڑا نہیں پڑھا، اس پر ٹیچر نے کلاس کے بچوں کو بلایا اور یو کے جی کی اس مسلمان بچے کو ایک ایک کر کے مارنے کو کہا۔ خاتون ٹیچر کا نام ترپتی تیاگی ہے، یہ واقعہ مظفر نگر کے ایک نجی اسکول نیہا پبلک اسکول کا بتایا جا رہا ہے۔

ایک مسلمان بچے کی پٹائی کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ UKG کی ایک مسلمان لڑکے کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ردعمل آنا شروع ہو گیا۔

اس پر کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ وہی مٹی کا تیل ہے جو بی جے پی نے پھیلایا ہے اور جس نے ہندوستان کے کونے کونے کو آگ لگا دی ہے، اس حوالے سے پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ نفرت ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس سے ہمیں متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .